سویڈن میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو شکست ہوگئی ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم فریڈرک رائن فیلڈ نے آج مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔انتخابات میں اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹس نے 160 نشستیں جبکہ حکمران اتحاد نے 142 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔سوئیڈن میں کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے
175 نشستوں کی ضرورت ہو تی ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ سوشل ڈیموکریٹس کے رہنما اسٹیفن لوفیان دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب سویڈش وزیراعظم فریڈرک رائن فیلڈ نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے، فریڈرک 8سال سویڈن کے وزیراعظم رہے، وہ 4جماعتی مخلوط حکومت کا حصہ تھے۔